سال 2023 کا اختتام: اب دنیا کے 10 امیر ترین خاندان کون سے ہیں؟

سال 2023 دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں کے لیے شاندار رہا، ابوظہبی کا حکمران خاندان دولت مندی میں سب سے آگے نکل گیا۔
امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں میں ابو ظہبی کا حکمران خاندان امریکا کے والٹن خاندان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا امیر ترین خاندان بن گیا۔
گزشتہ 5 برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی خاندان والٹن خاندان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا امیر ترین خاندان بنا ہے۔

بلوم برگ کے مطابق پہلی بار ہاؤس آف نہیان سالانہ درجہ بندی میں شامل ہوا ہے، رپورٹ کے مطابق ابو ظہبی خاندان النہیان کے اثاثے 305 ارب ڈالر ہیں۔
ان کے بعد والٹن خاندان 259.7 ارب ڈالرکے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ تیسرے نمبر پر فرانسیسی لگژری فیشن ہاؤس ہرمیس مالکان ہیں جن کی دولت 150.9 ارب ڈالر ہے۔
پالتو جانوروں کی پراڈکٹ کے حوالے سے مشہور امریکی خاندان مارس چوتھے نمبر پر ہے جن کی دولت 141.9 ارب ڈالرہے۔
اس فہرست میں 5 واں نمبر قطری شاہی خاندان الثانی ہے جن کی مجموعی دولت 133 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔
امریکی کوچ انڈسٹری کے مالکان کوچ 127.3 ارب ڈالر کے ساتھ چھٹے، سعودی عرب کا شاہی خاندان السعود 112 ارب ڈالر کے ساتھ 7ویں نمبر پر جبکہ بھارت کا امبانی خاندان 89.9 ارب ڈالر کے ساتھ 8 ویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں 9واں نمبر فرانس کے تھیمر خاندان کا ہے جن کے کل اثاثے 89.6 ارب ڈالر ہیں جبکہ10 ویں نمبر پر کینیڈا کے میڈیا ہاؤس کے تھامس رائٹر کے مالکان ہیں جن کی کُل دولت 71.1 ارب ڈالر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close