اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکہ

نئی دہلی (پی این آئی) بھارت میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکہ ہواہے۔

بھارتی سرکاری حکام کے مطابق منگل کی شام نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب ایک دھماکہ ہوا ،دھماکے میں تمام عملہ محفوظ رہا۔اسرائیلی سفارت خانے کے ترجمان گائے نیر کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ 5:20 کے قریب سفارت خانے کے قریب ایک دھماکہ ہوا۔اسرائیل کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دھماکے سے عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور اسرائیلی حکام دھماکے کی وجہ کی تحقیقات کے لیے اپنے بھارتی ہم منصبوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close