نیویارک (پی این آئی) موذی مرض کورونا کا نیا ویریئنٹ آگیا جو امریکہ سمیت 41 ممالک میں پھیل گیا ہے۔
کورونا وائرس جس نے دنیا بھر میں دہشت پھیلائی رکھی اب اس کا نیا ویریئنٹ جے این ون آیا ہے جو انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، سویڈن، فرانس ، چین، سنگاپور سمیت 41 ممالک تک اپنے اثرات پھیلا چکا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جے این ون عالمی سطح پر پھیلنے والے سارس کوویڈ کا اگلا ورژن ہے، یہ رواں ستمبر میں امریکہ میں دریافت ہوا تھا اور اس سے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس کے پھیلنے کی رفتار بہت زیادہ ہے۔ ماہرین نے عوام کو کورونا کے اس نئے ویریئنٹ سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں