خوفناک دھماکہ، متعدد ہلاکتیں ہوگئیں

جکارتہ (پی این آئی) خوفناک دھماکہ۔۔ انڈونیشیا میں پروسیسنگ پلانٹ میں ہونے والے دھماکے کے نیتجے میں 12 افراد ہلاک اور 39 زخمی ہو گئے۔

دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے سٹین لیس سٹیل کے کارخانے کو لپیٹ میں لے لیا، دیکھتے ہی دیکھتے آسمان پر دھویں کے سیاہ بادل چھا گئے۔ امدادی کارکنوں نے 50 سے زائد افراد کو ہسپتال منتقل کیا جن میں سے 12 کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی جن میں سے 5 غیر ملکی اور 7 مقامی ہیں، دیگر زخمیوں میں سے 13 کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ دھماکے سے قبل فرنس کی مرمت کی جا رہی تھی جو نامعلوم وجہ کے سبب زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ سنگشن سٹین لیس سٹیل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر بعد ازاں قابو پا لیا گیا تاہم اس دوران پلانٹ مکمل طور پر جل چکا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close