کورونا کیسز میں پھر اضافہ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

لندن (پی این آئی) امریکہ اور بھارت کے بعد برطانیہ کے مختلف علاقوں میں بھی کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مانچسٹر سے میڈیا رپورٹ میں بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق کوویڈ کی نئی قسم جے این 1 میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، دفتر برائے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ کوویڈ کی نئی قسم 18 سے 44 سال کے عمر کے افراد میں زیادہ ہے۔دوسری جانب برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ ایجنسی کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے سماجی رابطے اور کرسمس پر وائرس کی منتقلی کے امکان زیادہ ہیں۔این ایچ اے نے کہا کہ لوگوں کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔ نیشنل ہیلتھ ایجنسی نے مزید کہا دیگر وائرس بھی سرد موسم میں محتلف بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close