شدید زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافہ

گانسو (پی این آئی) شدید زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافہ۔۔ چین میں 5.9 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعداد 131 ہوگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امدادی اہلکاروں کی ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔رپورٹس کے مطابق زلزلے سے اموات صوبے گانسو اور کنگ ہائی میں ہوئی ہیں جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔ یادرہے کہ گانسو کے سرحدی علاقے میں پیر کی رات 5.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں