سعودی حکومت نے پاکستانی طلبا کیلئے سکالرشپس کی تعداد بڑھا دی، تفصیلات جانئے

اسلام آباد(آئی این پی)سعودی حکومت نے پاکستانی طلبا کے لئے سکالرشپس کی تعداد بڑھا کر 700 کر دی ہے ،پاکستانی طلبا ان وظائف کیلئے سٹڈی ان سعودی الیکٹرانک پورٹل کے ذریعے اپلائی کر سکتے ہیں ۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی)کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب نے پاکستانی طلبا کو 600 وظائف کی پیشکش کی تھی جنہیں بڑھا کر 700 کر دیا گیا ہے، پاکستانی طلبا ان سکالر شپ کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں ۔

پوسٹ کے مطابق یہ پورٹل بین الاقوامی طلبا کو سعودی عرب میں تعلیم کیلئے سیلف فنانس، جزوی اسکالرشپ اور مکمل اسکالرشپ کے لیے ایک ون ونڈو جامع گیٹ وے فراہم کرتا ہے ۔طلبا اپنی مطلوبہ ڈگری کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جس میں میڈیکل سائنس کے علاوہ تقریبا تمام مضامین شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close