بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں سولر ایکسپلوسیو کمپنی میں دھماکہ

نئی دہلی (پی این آئی) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے ناگپور میں سولر ایکسپلوسیو کمپنی میں دھماکے سے کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ ناگپور کے بازارگاؤں میں واقع سولر ایکسپلوسیو کمپنی میں ہوا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ناگپور (دیہی) ہرش پودار نے بتایا کہ یہ واقعہ کاسٹ بوسٹر پلانٹ میں پیکنگ کے وقت پیش آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close