حماس کی قید سے فرار ہونیوالے 3 اسرائیلیوں کو اسرائیلی فوج نے حماس کا ساتھی سمجھ کر مار ڈالا

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کی قید میں موجود تین اسرائیلی شہری خود اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فرینڈلی فائرنگ میں مارے گئے۔
اسرائیلی میڈیا پر اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بیان دیا کہ حماس کی قید میں موجود تین اسرائیلی شہری خود اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فرینڈلی فائرنگ میں مارے گئے ہیں۔
ترجمان اسرائیلی فوج نے کہاکہ تینوں اسرائیلی مغوی قید سے فرار ہوئے اور اس دوران اسرائیلی فوج نے انہیں حماس کے ساتھی ہونے کے شبے میں مار دیا۔
دوسری جانب حماس نے ابھی تک اس واقعہ پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 18 ہزار 797 سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 50 ہزار سے زائد زخمی اور 7 ہزار 780 سے زائد افراد لاپتا ہو چکے ہیں۔
غزہ پر 7 اکتوبر سے اب تک ہونے والی بمباری میں 2 لاکھ 53 ہزار سے زائد مکانات جزوی طور پر متاثر جب کہ 52 ہزار سے زائد گھروں کو مکمل طور پر تباہ کیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close