ریاض (آئی این پی )سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب کا کہنا ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں ایکسپو 2030 کے انعقاد کے دوران روزگار کے ڈھائی لاکھ مواقع فراہم ہوں گے۔سعودی میڈیا کے مطابق ایک بین الاقوامی کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ 2019 میں سیاحت کی قومی حکمت عملی متعارف کراچکے ہیں۔ اس کے تحت سیاحت سے قومی پیداوار میں تین سے دس فیصد تک اضافہ ہو گا۔
احمدالخطیب کا کہنا تھا کہ بیشتر خدمات کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے۔ ان میں لیبر مارکیٹ بھی شامل ہے۔ سیاحت کا شعبہ بین الاقوامی لیبر مارکیٹ کا دس فیصد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاحت کا عالمی شعبہ لیبر مارکیٹ کے دس فیصد افراد کو ملازمت دے رہا ہے۔ مستقبل میں اس کے بڑھنے کے امکانات روشن ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں