لندن(آئی این پی)سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے الزامات کو مسترد کر دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس ( ٹویٹر) پر ایک پیغام میں جمائما گولڈ سمتھ نے لکھا کہ میں زرداری کے ولاگرز کو پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنے کے الزامات کو مسترد کرتی ہوں۔
یا د رہے کہ گزشتہ روز ایک انٹر ویومیںآصف علی زرداری نے کہا تھا کہ باہربیٹھے ولاگرزکو جمائما پیسے دے رہی ہے،ایک لابی انہیں سپورٹ کررہی ہے،اس لابی کے کوئی اور مقاصد ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ مسزاینوبل اور ان کے گروپ نے کیسے پیسہ بنایاایک ڈاکومنٹری میں ذکرہے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کویہاں سپورٹ ملنے کی وجہ اسٹیبلشمنٹ ہے، اوورسیزپاکستانیوں کوبھی بہکایا گیا ہے وہ نہیں سمجھ رہے یہاں کیاعالم ہے،اوورسیزپولز پر نکلنے والی رپورٹ پرسمجھتے ہیں یہ بہت مقبول ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں