برطانیہ مچھروں کا گھر کیوں بننے لگا؟ کون کون سے وائرل امراض پھیلنے کا خطرہ بڑھنے لگا؟

لندن(آئی این پی)برطانیہ میں بھی ڈینگی کا خطرہ منڈلانے لگا۔صحت کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ کے کچھ حصے 2040اور 2050کی دہائی تک ڈینگی بخار، چکن گونیا اور زیکا وائرس پھیلانے کے قابل مچھروں کا گھر بن سکتے ہیں۔یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کی رپورٹ بدترین صورتحال پر مبنی ہے جس میں 2100تک زیادہ اخراج اور درجہ حرارت 4سنٹی گریڈتک بڑھے گا۔

دیگر اثرات میں گرمی سے متعلق اموات اور سیلاب میں اضافہ شامل ہے۔لیکن اس کا کہنا ہے کہ بہت سے ممکنہ مسائل اب بھی فوری کارروائی کے ساتھ قابل گریز ہیں۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ گرین ہاس گیسوں کے اخراج میں تیزی سے کٹوتی کچھ بدترین نتائج کو روک سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close