کار اور ٹرک کے تصادم ، ایک ہی خاندان کے8 افراد جھلس کر ہلاک

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش میں ایک ٹرک کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں ایک کار میں آگ بھرک اٹھنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ مقامی پولیس نے اتوار کو بتایا کہ یہ حادثہ اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سے 276 کلومیٹر شمال میں بریلی ضلع کے علاقے بھوجی پورہ کے قریب پیش آیا۔ ایک سینئر پولیس اہلکارگھولے سشیل چندر بھان نے میڈیا کو بتایا کہ بھوجی پورہ کے قریب ہائی وے پر ایک المناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جو کار کوگھسیٹ کر لے گیا جس کے نتیجے میں کار نے فورا ہی آگ پکڑ لی جس سے کار لاک ہو گئی اور اس میں سوار افراد اس کے اندرہی پھنس گئے اورآگ کی لپیٹ میں آ کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچے سمیت سات افراد شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close