مسلمان برطانیہ چھوڑنے پر کیوں مجبور ہو رہے ہیں؟ رکن پارلیمنٹ نے حیران کن وجہ بتا دی

لندن ( پی این آئی )مسلمان برطانیہ چھوڑ کر کیوں جارہے ہیں؟ برطانوی رکن پارلیمنٹ نےحیران کن انکشاف کر دیا ۔برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا کی وجہ سے مسلمان برطانیہ چھوڑنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے ناز شاہ نے مزید کہا کہ مسلمانوں سے خصوصی سلوک کا مطالبہ نہیں کررہے ۔

لیکن مسلمانوں پر حملے بڑھ رہے ہیں ان پرقابو پانے میں حکومت کی دلچسپی نظر نہیں آتی ۔ برطانیہ چھوڑنے کی استطاعت رکھنے والے ملک چھوڑ کر رجارہے ہیں، حکومتی اعدادوشمار مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے گواہ ہیں۔ برطانوی حکومت اسلاموفوبیا تسلیم کرنے کےلیے بھی تیار نہیں ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close