بم دھماکے میں ہلاکتیں ہوگئیں، افسوسناک خبر

منیلا (پی این آئی) فلپائن کے شورش زدہ جنوبی حصے میں عیسائیوں کے اجتماع پر بم حملے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ ریاست منڈاناؤ کے سب سے بڑے مسلم شہر مراوی کی یونیورسٹی کے جم خانے میں پیش آیا۔بتایا جارہا ہے کہ بم حملہ اس وقت کیا گیا جب مسیحی برادری کی ایک بڑی تعداد اجتماع کیلئے جمع تھی جس کے نتیجے میں 4 فراد ہلاک اور 42 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ تمام تر صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے۔پولیس چیف کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ آج (اتوار) ہونے والے بم دھماکے کے پیچھے دولت اسلامیہ موط گروپ کا ہاتھ ہو سکتا ہے، دھماکا آئی ای ڈی سے کیا گیا یا پھر دستی بم سے اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ‘انتہائی گھناؤنا’ فعل قرار دیا اور کہا کہ دھماکا غیر ملکی دہشت گردوں نے انجام دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close