جدہ(پی این آئی) سعودی ایوانِ شاہی کے مطابق شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز کے انتقال پران کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔ سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز جدہ کے علاقے کورنیش میں رہائش پذیر تھے ۔ انکا انتقال 84 برس کی عمر میں ہوا۔ شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود نے متعدد مناصب پرخدمات انجام دیں۔ 1985 میں وہ شاہ فہد بن عبدالعزیز کے دوراقتدار میں تبوک کے گورنر رہے ۔ بعدازاں انہیں اسٹراٹیجک اسٹڈیز سینٹر کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے عہدے سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی ۔ وہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے 29 ویں فرزند تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں