دبئی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں رواں سال کے آخری ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دی گئیں۔
سپر 98پٹرول کی قیمت 3.03درہم (تقریباً 235روپے) فی لیٹر سے کم کرکے 2.96درہم (تقریباً 229روپے) فی لیٹر کر دی گئی ہے۔اسی طرح سپیشل 95پیٹرول کی قیمت 2.92درہم (تقریباً226روپے) سے کم کرکے 2.85درہم (تقریباً 221روپے)، ای پلس 91پیٹرول کی قیمت 2.85درہم (تقریباً 221روپے ) سے کم کرکے 2.77درہم (تقریباً 215روپے) اور ڈیزل کی قیمت 3.42درہم (تقریباً 265روپے) سے کم کرکے 3.19درہم (تقریباً 247روپے) فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ان قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ جنوری 2023ءمیں متحدہ عرب امارات میں سپر 98کی قیمت 2.78درہم (تقریباً 215روپے) فی لیٹر تھی۔اکتوبر کے مہینے میں سپر 98پیٹرول کی قیمت سال بھر میں سب سے زیادہ 3.44درہم (تقریباً 267روپے) فی لیٹر رہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں