برازیلیا(آئی این پی )برازیل کی پولیس نے شمال مشرقی ریاست میں ایک کارروائی کے دوران 7مشتبہ افراد کو ہلاک اور 2کو گرفتار کر لیا گیا۔غیرخبررساں ادارے کے مطابق برازیلین پبلک سکیورٹی کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ریاست سرگیپے میں تقریبا 100 پولیس افسران پر مشتمل ایک ٹیم نے قتل، منشیات کی سمگلنگ اور دیگر جرائم میں ملوث مجرمانہ گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے23مقامات کی تلاشی کے دوران 7مشتبہ افراد ہلاک اور 2کو گرفتار کر لیا ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو منشیات کی سمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ کے طور پر شناخت کر لیا گیا اور دوسرے شخص سے تفتیش جاری ہے۔یاد رہے کہ برازیل میں آئے دن دہشگردی اور فائرنگ کے معاملات سامنے آتے رہتے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں