نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج کویت کا دورہ کرینگے ایجنڈا سامنے آ گیا

اسلام آباد(آئی این پی )نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ متحدہ عرب امارات کے بعد آج سے دوروزہ کویت کا دورہ کریں گے۔اپنے دورے کے دوران وزیراعظم کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الجابر الصباح اور وزیراعظم شیخ احمد نواف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات کی تلاش، غذائی تحفظ، توانائی اور دفاع کے شعبے میں مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان چھ دہائیوں پر محیط گہرے اور تاریخی تعلقات ہیں، سال 2023 کو دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں