روضہ رسولﷺ کے ایک اور خادم الاغا علی بدایا انتقال کر گئے

اسلام آباد(پی این آئی)روضہ رسولﷺ کے ایک اور خادم الاغا علی بدایا انتقال کر گئے۔ پانچ روز قبل اپنے ساتھی الاغا عبدہ علی ادریس کے انتقال پررنجیدہ تھے۔ شیخ الاغا علی بدایا حجرہ مبارک کی دیکھ بھال ، مسجد نبویؐ کھولنے، بند کرنے، روشن اور معطر کرنے پر مامور تھے۔ واضح رہے کہ چندروزقبل روضہ رسولﷺکے ایک اورخادم شیخ عبدہ علی ادریس شیخ کا انتقال ہوا تھا۔

سعودی میڈیا کے مطابق روضہ رسولﷺ اور مسجد نبوی کے خدام جنہیں اغوات کہا جاتا ہے یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ان کے رشتے دار حرمین شریفین کی خدمت کے لیے وقف کیے ہوئے ہیں۔ یہ زائرین کی خدمت پر بھی مامور ہوتے ہیں۔ اپنا کام نظم و ضبط سے کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close