اسلام آباد (پی این آئی)افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی نے ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیا۔ افغان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ امیر متقی عارضی طور پر ڈپٹی وزیراعظم کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، امیر متقی داخلی وخارجی امور پر وزیر اعظم کے مشیرہوں گے۔ ان کی تعیناتی کا فیصلہ ڈپٹی وزیراعظم مولوی عبد الکبیر کی بیماری کے باعث کیا گیا۔
خیال رہے کہ 2021 میں طالبان کے دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد سے امیر متقی افغانستان کے عبوری حکومت میں بطور وزیرخارجہ ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، وہ طالبان تحریک کے سرکردہ رہنماؤں میں بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں