لندن(پی این آئی) برطانوی حکومت نے کم از کم تںخواہ میں اضافے کا اعلان کر دیا۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق آئندہ برس اپریل سے کم از کم فی گھنٹہ تنخواہ 11.44 پاونڈ ہوگی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وقت نیشنل لیونگ ویج 23 برس سے زائد عمر افراد کیلئے 10.42 پاونڈ ہے۔ پہلی بار تنخواہ میں اضافے کی اس شرح کا اطلاق 21 اور 22 برس کے افراد پر بھی ہوگا۔ چانسلر سے لو پے کمیشن نے تنخواہ میں اضافے کی سفارش کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں