فلسلطین کے حق میں آواز اٹھانے پر برطانوی وزیراعظم نے اہم عہدیدارکو برطرف کردیا

اسلام آباد (پی این آئی)ملک میں فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تنقید کی زد میں آنیوالی برطانوی وزیر داخلہ کو برطرف کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اپنی کابینہ میں بطور وزیر داخلہ ذمہ داریاں انجام دینے والی سویلا بریورمین کو وزارت سے برطرف کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ برطانوی وزیر داخلہ کی برطرفی کابینہ میں بڑے ردو بدل کا آغاز ہے جب کہ سویلا کو ملک میں فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تنقید کا سامنا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close