جکارتہ(پی این آئی) انڈونیشیا کے صوبے مالوکو میں 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم زلزلے کے بعد سونامی کا الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کی موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ انڈونیشیا کے صوبے مالوکو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزے کا مرکز ضلع مالوکو تینگارا بارات سے 249 کلو میٹر شمال مغرب میں 10 کلو میٹر سمندر کی تہہ میں تھا ، زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں