کابل(پی این آئی) افغان دارالحکومت کابل میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان حکام کی جانب سے واقعےکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہےکہ دھماکا ایک مسافر گاڑی میں ہوا، سکیورٹی فورسز واقعےکی تحقیقات کر رہی ہیں، دھماکے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے حتمی خبر سامنے نہیں آسکی تاہم کہا جا رہا ہےکہ یہ ایک بم دھماکا تھا، افغان حکام کی جانب سے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں