ایک بار پھر زلزلہ، شدت کتنی ریکارڈ ہوئی؟

کھٹمنڈو(پی این آئی) نیپال کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زمین 5.3 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق نیپال میں پیر کے روز دوپہر کے وقت زلزلہ آیا، جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔نیپالی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 4 بج کر 16 منٹ پر آیا جس کا مقام نیپال مرکز اور گہرائی دس کلومیٹر تھی۔رپورٹ کے مطابق پیر کے روز آنے والے زلزلے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔واضح رہے کہ تین روز قبل نیپال میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے باعث رہائشی عمارتیں، سڑکیں اور کئی املاک تباہ ہوئیں جس کے تلے دب کر 150 افراد ہلاک ہوئے تھے۔میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر نے چند گھنٹوں کے دوران آنے والے تیسرے زلزلے کے بعد خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور بالخصوص پہاڑی علاقوں میں رہنے والے افراد کو گھروں سے محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close