اسکول مزید ایک ہفتے کیلئے بند کردیے گئے

نئی دہلی (پی این آئی)بھارتی دارالحکومت میں بدترین فضائی آلودگی کے باعث اسکول مزید ایک ہفتے کیلئے بند کردیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں فضائی معیار خطرناک حد تک خراب ہو چکا ہے بتایا جارہا ہے کہ فضائی معیار ڈبلیو ایچ او کی مقرر کی گئی حد سے100گنا تجاوز کرگیا ہے۔نئی دہلی کے وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ پرائمری اسکول 10 نومبر تک بند رہیں گے جبکہ 6 سے 12 ویں جماعت کی کلاسز کو آن لائن کرنےکا آپشن دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس نئی دہلی کے مختلف حصوں میں 500 سے زیادہ ہے جبکہ دوپہر کے وقت نئی دہلی میں فضائی معیار کی سطح 859 ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close