5.7شدت کا زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا

کھٹمنڈو (پی این آئی)مغربی نیپال کے علاقے جاجرکوٹ میں آنے والے 5.7 شدت کے زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 157 ہوگئی ہے اور سینکڑوں افراد زخمی ہو گئے جبکہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو ریسکیو کرنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریسکیو ورکرز کا کہنا ہےکہ گزشتہ روز زلزلے کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متاثرہ علاقوں تک ہیوی مشینری پہنچانا مشکل ہو رہا ہے اس لیے ہاتھوں سے ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم اس میں ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو جائے گا۔حکام کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت اتنی زیادہ نہیں تھی لیکن ناقص تعمیرات کے باعث نقصانات بہت زیادہ ہوئے ہیں بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close