ائر پورٹ میں مسلح شخص داخل ہو گیا، پروازیں روک دی گئیں، ہیمبرگ پولیس ایکشن میں آ گئی

ہیمبرگ (پی این آئی) یورپی ملک جرمنی کے شہر ہیمبرگ کی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مسلح شخص رکاوٹیں توڑ کر ائرپورٹ میں داخل ہو گیا ہے جس کے بعد پروازیں منسوخ کر کے ائرپورٹ بند کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔ خبر ایجنسی کے مطابق ہفتے کی شام ایک مسلح شخص تیز رفتار گاڑی میں بیٹھ کر آیا اور رکاوٹیں توڑتے ہوئے ائرپورٹ میں داخل ہوا تو عملے کو مجبوراً ائرپورٹ بند کرنا پڑگیا۔۔۔۔

خبر رساں ادارے نے ہیمبرگ کی پولیس کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مسلح شخص کی گاڑی میں ایک بچہ بھی موجود تھا جبکہ اس نے دو بار ہوائی فائرنگ کی اور اپنی گاڑی سے دو جلتی ہوئی بوتلیں پھینکیں۔۔۔۔ اس حوالے سے جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ائر پورٹ پر یرغمالی صورتحال کے پیش نظر بڑا آپریشن کر رہے ہیں۔۔۔۔ جبکہ ائرپورٹ کی جانب سے جہازوں کی روانگی اور آمد عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔۔۔۔ائرپورٹ کے ترجمان کے مطابق ہنگامی صورتحال کے باعث 27 پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close