لندن کی فضا فری فری فلسطین کے نعروں سے گونج اٹھی

لندن (آئی این پی )فلسطین سے ظہار یکجہتی کیلئے جنگ مخالف تنظیموں نے سینٹرل لندن میں بڑا احتجاج کیا۔ مسلسل چوتھے ہفتے ہونے والے احتجاج میں ایک لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے۔ لندن کے علاوہ درجنوں دیگر مقامات پر بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ لندن کے مختلف مقامات سے ریلیاں ٹریفالگر اسکوائر پہنچیں، فری فری فلسطین کے نعروں سے سینٹرل لندن کی فضا گونج اٹھی۔اس موقع پر شرکا نے کہا کہ برطانیہ کا جنگ بندی کا مطالبہ نہ کیا جانا افسوسناک ہے، فلسطین میں یوکرین سے زیادہ مظالم ڈھائے جارہے ہیں لیکن برطانوی حکومت کو نظر نہیں آرہے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ جنگوں کے خلاف احتجاج کو ہیٹ مارچ کہنے پر ہوم سیکرٹری استعفیٰ دیں۔

ادھر میٹ پولیس چیف نے کہا کہ ہر ہفتہ مظاہرین کی تعداد بڑھتی رہی تو دیگر پولیس فورسز کی مدد لینا پڑے گی۔انہوںنے کہا کہ پہلے مظاہرے میں 500 جبکہ گزشتہ ہفتے مظاہرے میں 1500 پولیس اہلکار تعینات تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close