کینیڈا امیگریشن کی خوشخبری، لاکھوں ویزے جاری کرنے کا اعلان

ٹورنٹو (پی این آئی) کینیڈا کے وفاقی وزیر امیگریشن مارک ملر کا کہنا ہے کہ کینیڈا 2026 میں پانچ لاکھ امیگرنٹس کو خوش آمدید کہے گا۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ کینیڈا نے اگلے تین سالوں کے لئے نئے امیگرنٹس کی تعداد بڑھانے کا اپنا ہدف برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ حکومت نے 2023 میں چار لاکھ 65 ہزار اور 2024 میں چار لاکھ 85 ہزار افراد کو مستقل رہائش دینے کا اعلان کیا ہے جو 2025 تک پانچ لاکھ تک پہنچانے کا منصوبہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 2015 کے لیے امیگریشن کا ہدف تین لاکھ سے کم تھا۔

دوسری طرف موجودہ حکومت تنقید کی زد میں ہے کہ امیگرنٹس کی بڑھتی تعداد سے ہاؤسنگ سپلائی اور ہیلتھ کیئر سسٹم متاثر ہو رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close