مسلم ملک نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

عمان(آئی این پی)غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے، عرب میڈیا کے مطابق اس صورتحال پر اردن نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا اردنی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے خلاف اسرائیل سے اپنے سفیر کو فوری واپس بلالیا ہے۔

اردنی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل سے اس کے سفیر کو اردن واپس نہ بھیجنے کا بھی کہا ہے۔ سفیروں کی واپسی اسرائیل کی غزہ میں جنگ روکنے سے مشروط ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close