5.5شدت کا خوفناک زلزلہ، زمین لرزُ اٹھی

بیجنگ (پی این آئی) زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،چین میں زلزلے سے زمین کانپ اٹھی۔

چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر سی ای این سی کے مطابق شمال مغربی چین کے گانسو صوبے میں سوبی کی کاؤنٹی میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ سی ای این سی کاکہنا ہے کہ گزشتہ روزآنے والے زلزلے کا مرکز 39.43 ڈگری شمالی عرض البلد اور 97.28 ڈگری مشرقی طول البلد پر 10 کلومیٹر کی گہرائی کے ساتھ مانیٹر کیا گیا،اس سے جانی اور مالی کتنا نقصان ہوا ہے اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہاجاسکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close