یروشلم(شِنہوا)اسرائیل کے وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی آئندہ زمینی کارروائی مہینوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق تل ابیب میں اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈ سنٹر میں وزیردفاع نے کہا کہ یہ غزہ میں آخری کارروائی ہو گی کیونکہ اس کے بعد حماس کا وجود نہیں رہے گا تاہم اس میں ایک سے تین مہینے لگ سکتے ہیں۔
پچھلے ہفتے گیلنٹ نے کہا تھا کہ حماس کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائی کے تین اہم مراحل ہوں گے۔گیلنٹ نے کہا کہ ہم پہلے مرحلے میں ہیں جس میں ایک فوجی مہم(فضائی حملوں) کے ساتھ ہو رہی ہے اور بعد میں ایک(زمینی) کارروائی کی جائے گی جس کا مقصد حماس کو شکست دینے اور تباہ کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں کم شدت کی لڑائی جاری رکھی جائے گی لیکن تیسرا مرحلہ ساحلی انکلیو میں ایک نئے سیکیورٹی نظام کی تشکیل پر مبنی ہوگا۔اسرائیل اور حماس کے درمیان 7 اکتوبرسے شروع ہونے والے حالیہ تنازعے میں اسرائیل میں 14سو سے زائد افراد ہلاک اور 5 ہزار 431زخمی ہو چکے ہیں۔دوسری جانب حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے پیر کو بتایا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 ہزار 87 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں