طوفان تیج کا پانچواں الرٹ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر نے طوفان تیج کا پانچواں الرٹ جاری کردیا ہے۔ سمندری طوفان تیج تیزی سے یمن کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے تاہم طوفان سے پاکستان کی کسی بھی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔ الرٹ کے مطابق سلالہ سے جنوب مشرق 530کلومیٹر کے فاصلے پر، گوادر کے جنوب مغرب میں 1600 کلومیٹر اور کراچی کے جنوب مغرب میں 1830 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے

جبکہ طوفان کے گرد ہوائیں 150 سے 160 فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں۔سمندری طوفان یمن کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ عمان اور یمن کے ساحلی علاقوں میں 4 روز کے دوران شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے ۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ طوفان کا نام تیج رکھا گیا ہے، تیج بھارت کا تجویز کردہ نام ہے جس کا مطلب ’’رفتار‘‘ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں