امریکی خاتون اور اسکی بیٹی کو رہا کر دیا گیا

غزہ (آئی این پی )حماس نے رواں ماہ کی سات تاریخ کو جنوبی اسرائیل پر حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے دو امریکی شہریوں کو رہا کر دیا ہے۔حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ قطر کی ثالثی کے نتیجے میں انسانی بنیادوں پر ایک امریکی خاتون اور اس کی بیٹی کو رہا کر دیا گیا ۔قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے ذریعے مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے تمام یرغمالیوں کی رہائی ممکن بنائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close