تعلقات میں انتہائی کشیدگی، کینیڈا نے بھارت سے اپنے 41 سفارتکار واپس بلا لیے

اوٹاوا (آئی این پی)کینیڈا نے بھارت سے اپنے 41سفارتکار واپس بلا لیے جبکہ 21بدستور بھارت میں ہی موجود رہیں گے،کینیڈین وزیر خارجہ ملانے جولی نے کہا ہے کہ ہمارے 21سفارتکار بدستور بھارت میں ہی رہیں گے، بھارت کے اس اقدام پر ردعمل نہیں دیں گے،واضح رہے کہ کینیڈا نے نجر سنگھ قتل میں ملوث ہونے پر بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کیا تھا جس کے جواب میں بھارت نے کینیڈین سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے 41کینیڈین سفارتکاروں کا استثنی ختم کیا تھا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close