ایڈنبرا (پی این آئی) یورپی ملک اسکاٹ لینڈ نے اسرائیلی ظلم کا نشانہ بننے والے نہتے فلسطینی شہریوںکے لیے اپنے ملک کے دروازے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے کہا ہےکہ ان کا ملک غزہ کے متاثرین کو پناہ دینے کے لیے تیار ہے اور اسکاٹ لینڈ وہ پہلا ملک ہے جس نے فلسطین کے مظلوموں کیلئے اپنے دروازے کھولے ہیں۔۔۔پاکستانی نژاد سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے کہا کہ ہم نے شام، یوکرین اور دیگر کئی ممالک سے آنے والوں کا خیر مقدم کیا ہے اور ہمیں غزہ کے لوگوں کیلئے بھی ایسا دوبارہ کرنا چاہیے۔۔
حمزہ یوسف نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں بے گھر ہونے والے 10 لاکھ فلسطینیوں کے لیے دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے پروگرام کا اعلان کرے۔۔۔اسکاٹش فرسٹ منسٹر نے اسکاٹ لینڈ کے اسپتالوں میں ہم غزہ متاثرین کا علاج کرنے کیلئے تیار ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں