جدہ (پی این آئی) سونے کے زیورات اور آرائشی اشیاء پر قرآنی آیات تحریر کرنے پر سعودی عرب میں پابندی عائد کر دی گئی ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پابندی سعودی عرب کے مفتیٔ اعلیٰ اور وزیرِ داخلہ کی جاری کی گئی ہدایات پر لگائی گئی ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے فرمان میں سعودی وزیرِ داخلہ نے تاکید کی ہے کہ (اللّٰہ) کا نام ایسے کسی بھی کاغذ، برتن یا سامان پر تحریر نہ کیا جائے جسے عام طور پر لوگ استعمال کر کے ضائع کر دیتے ہیں۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے مفتیٔ اعلیٰ کا کہنا ہے کہ قرآنی آیات انسانوں کی ہدایت کے لیے نازل کی گئی ہیں،
اس مقصد کے سوا کسی اور کام میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے لہٰذا کسی بھی صورت میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔۔۔۔ سعودی عرب میں اس فرمان پر فوری عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں