دنیا بھر میں امریکی شہریوں کو خطرہ، الرٹ جاری کر دیا گیا

واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ نے اپنے شہریوں کے لیے دنیا بھر میں الرٹ جاری کر دیا ہے، امریکہ کی طرف سے یہ اقدام اسرائیل حماس جنگ کے تناظر میں بڑھتی کشیدگی پر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں اور مفادات کے خلاف دہشت گردانہ حملوں، مظاہروں یا پرتشدد کارروائیوں کے امکانات ہیں۔۔۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ مصر اور اسرائیل کو کہا ہے کہ غزہ میں امداد کی ترسیل کے دوران حملے نہ ہوں۔۔۔۔

ایک سوال پر امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت تمام ریاستوں پر زور دیتے ہیں کہ پناہ گزینوں، ان کے ساتھ روا سلوک پر اپنی ذمہ داریاں برقرار رکھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close