واشنگٹن (پی این آئی) غزہ تنازع سے متعلق امریکی پالیسی کے خلاف امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر اہلکار جوش پال نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کہ مطابق جوش پال نے امریکی کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی پراعتراض کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کی ایک فریق کی اندھا دھندحمایت غیرمنصفانہ اور تباہ کن ہے جو امریکی اقدار کے خلاف پالیسی فیصلوں کا سبب بن رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جوکچھ ہو رہا ہے اسےوہ بدل نہیں سکتے تھے، اس لیے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا،گزشتہ 10 رو ز سے صورت حال دیکھ رہے تھے اور خود کو بےاختیار محسوس کر رہے تھے۔ انہوں نےکہا کہ امریکی نظام میں ٹھوس اختلاف رائےکی کوئی گنجائش نہیں ہے اور یہی چیز انہیں اس فیصلےکی طرف لےگئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق جوش پال 11 سال سے زائد عرصے سے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے بیورو آف پولیٹیکل اینڈ ملٹری افیئرز کے کانگریسی اور عوامی امور کے ڈائریکٹر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں