لندن (پی این آئی) غزہ میں اسرائیلی بمباری اور معصوم لوگوں کے قتل عام پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ بھی خاموش نہ رہ سکیں، انہوں نے بھی غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف بیان دے دیا ہے۔۔۔ایکس پر اپنے بیان میں جمائما نے کہا کہ مزید ہزاروں معصوم بچوں کو ہلاک یا معذور کرنے سے نہ تو یرغمالی بچائے جاسکتے ہیں، نہ ہی اس سے امن قائم ہو گا۔۔۔۔ جمائما گولڈ سمتھ نے کہا کہ غزہ پر بمباری اسی طرح مزید دہشتگردی لائے گی جیسے نائن الیون کے بعد عراق اور افغان جنگوں کی صورت میں سامنے آئی تھی۔۔۔۔
جمائما نے ان اسرائیلیوں کی بہادری کو خراج پیش کیا، جو ان کے بقول اپنے رشتے داروں کو کھونے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف بول رہے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں