اسرائیل کی غزہ میں کارروائی، سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کر دی، روس، برطانیہ غیر حاضر

نیویارک (آئی این پی )اسرائیل فسلطین کشیدگی سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد برازیل نے پیش کی تھی۔امریکا نے دوسری بار سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا ہے، اس سے پہلے روس نے جنگ بندی کی قرارداد پیش کی تھی۔

انہیں بھی امریکا نے ویٹو کردیا تھا۔سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد پر 15 میں سے 12 ارکان نے حمایت میں ووٹ دیئے جبکہ روس اور برطانیہ ووٹنگ سے غیر حاضر رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں