غزہ میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہو چکے، ملبے تلے کتنی لاشیں دبی ہیں ابھی یہ واضح نہیں، اقوام متحدہ کا اعلان

نیویارک(آئی این پی )اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔اقوام متحدہ دفتر برائے انسانی حقوق کی ترجمان روینا شام دسانی کے مطابق غزہ کی پٹی کا بڑا حصہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے، ملبے تلے کتنی لاشیں دبی ہیں ابھی یہ واضح نہیں ہے۔ آنے والے دنوں میں شہریوں کی اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اقوام متحدہ دفتر برائے انسانی حقوق کی ترجمان کا غزہ کی صورتحال پر مزید کہنا تھا کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے عملے کے 14 ارکان ہلاک ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا روزانہ جنگی قوانین اور عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ اقوام متحدہ اسرائیلی فوج کو شہریوں، شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے اور بلا امتیاز فضائی بمباری سے روکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close