غزہ، اسرائیل جنگ۔۔امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب پہنچے تو ان کیساتھ کیا سلوک ہوا؟ امریکی اخبار کا تہلکہ خیز دعویٰ

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان ہونے والی ملاقات سے قبل انٹونی بلنکن کو کئی گھنٹے تک ملاقات کیلئے انتظار کرنا پڑا۔

امریکی اخبار کے دعویٰ کے مطابق بلنکن کی سعودی ولی عہد سے ملاقات شام کو ہونا تھی جس کیلئے انہوں نے کئی گھنٹے انتظار کیا لیکن ملاقات اگلی صبح ہوئی۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات میں خطے کی صورتحال پر بات ہوئی،دونوں رہنماؤں نے عام شہریوں کے تحفظ، مشرق وسطیٰ میں استحکام بڑھانے پر اتفاق کیا۔سعودی ولی عہد نے کہاکہ غزہ کا محاصرہ ختم اور بین الاقوامی انسانی قوانین کا احترام کرنا چاہیے،غزہ میں بے گناہ لوگوں کی جانیں لینے والی فوجی کارروائیوں کو روکا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close