بھارت میں زلزلہ

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز ہریانہ کے شہر فرید آباد سے 13 کلومیٹر دوربتایا گیا ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق نئی دہلی میں زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی ۔

تازہ ترین رپورٹس کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کاجانی و مالی نقصان نہیں سامنے آیا۔خیال رہے کہ اتوار کی صبح افغانستان میں6.3شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں