لندن (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ نگران وزیر علی پنجاب محسن نقوی سرکاری سکولوں کی عمارتیں ذاتی جائیداد سمجھ کر بانٹ رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں مونس الٰہی نے نگران وزیر اعلی پنجاب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبے میں انتہائی قیمتی عمارات اور سہولیات من پسند نجی اداروں کو دی جا رہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ نگران وزیر علی پنجاب محسن نقوی سرکاری سکولوں کی عمارتیں ذاتی جائیداد سمجھ کر بانٹ رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ آئین اور قانون نگران حکومت کو ایسے کاموں کی اجازت نہیں دیتا ہے، ناجائز تعلیمی نجکاری کے نتیجے میں فیسوں میں بھاری اضافہ ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں