اسلام آباد (پی این آئی)کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا کو غزہ کی پٹی میں سنگین انسانی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے فلسطین اسرائیل کشیدگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بغیر کسی روک ٹوک کے انسانی رسائی ضروری ہے۔
جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ کینیڈا بین الاقوامی قانون بشمول انسانی حقوق کے قانون کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ ہم خطے میں اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈین شہریوں کے اسرائیل، مغربی کنارے، اور غزہ کی پٹی سے جلد اور محفوظ طریقے سے واپس آنے کے حوالے سے مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Canada is deeply concerned by the dire humanitarian situation in the Gaza Strip. Unimpeded humanitarian access is essential to address the urgent needs of civilians. Canada calls for international law, including humanitarian and human rights law, to be respected.
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) October 15, 2023
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں