وہ اسلامی ملک جس نے غزہ کے لیے طبی امداد بھیجنے کا اعلان کر دیا

ابوظہبی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات نے مصری شہر عریش کی جانب فوری طبی امداد لے کر ایک طیارہ بھیجا جس کو رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں لایا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی کے پہلے نائب حکمران شیخ مکتوم بن محمد بن راشد آل مکتوم نے فلسطین کے لیے 50 ملین درہم کی انسانی امداد کی ہدایت کی ہے۔

یہ امداد متحدہ عرب امارات کی پالیسی کے حصے کے طور پر دی گئی ہے تاکہ بحران کے وقت دنیا بھر میں کمزور آبادیوں اور ضرورت مندوں کو فوری ریلیف اور مدد فراہم کی جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close