سعودی عرب نے اسرائیل کو بڑا جھٹکا دیدیا

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے مذاکرات معطل کر دیئے۔ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 2 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں بچوں کی تعداد 500 سے زائد ہے۔

 

 

 

اسرائیلی طیاروں کی جانب سے تاریخ کی بدترین بمباری کے سبب غزہ کے 6 ہزار سے زائد نہتے مسلمان زخمی ہو چکے ہیں۔اسرائیل غزہ پر کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہا ہے جو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے مگر امریکہ اسرائیل کی مسلسل حوصلہ افزائی کر رہا ہے اور اسلحۓ سے بھرے جہاز اسرائیل بھجوا رہا ہے۔ اس صورت حال میں سعودی عرب نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کیلئے مذاکرات معطل کر دیئے ہیں اور امریکہ کو آگاہ کیا ہے کہ سعودی عرب مذاکرات کا خاتمہ نہیں کر رہا صرف غزہ جنگ کے اختتام تک بات چیت کو معطل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close